آزاد کشمیر میں دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

آزاد کشمیر میں دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان نہانے کی غرض سے نالہ ماہل میں گئے تھے، دونوں نوجوانوں کی لاشیں نالہ ماہل سے نکال لی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کی شناخت عبدالمنان اور سعد کے نام سے ہوئی ہے، یہ نوجوان ضلع باغ کے نواحی علاقے ڈب مکھیالہ کے رہائشی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں لاشوں کو ارجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، نوجوانوں کے ورثا بھی ہسپتال میں پہنچ گئے ہیں۔