بہاولپور میں حادثات، خاتون اور پولیس اہلکار جاں بحق، نوجوان شدید زخمی

بہاولپور میں حادثات، خاتون اور پولیس اہلکار جاں بحق، نوجوان شدید زخمی

قومی شاہراہ پر مسافر خانے کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا، نوجوان کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

سمہ سٹہ ریلوے سٹیشن پر چلتی ہوئی ٹرین سے اترتے ہوئے پولیس ملازم ٹرین کی زد میں آگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعات کی تحقیقات بھی شروع کر دی۔