قصور میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

قصور میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بھوے آصل کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار مخالف سمت میں آنے والے ٹرک سے ٹکرا کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے اپنی موجودگی میں جاں بحق نوجوان کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کی ۔

علاوہ ازیں عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔