حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی کے عالم خان کامیاب

حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی کے عالم خان کامیاب

یوسی 49 وارڈ نمبر ٹو کی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے عالم خان 335 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب مدمقابل آزاد امیدوار شرافت علی 283 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہے حیدرآباد میں آج دو نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے جب کہ یوسی 43 چیئرمین کی نشست پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔