حیدر آباد میں تعلیمی اداروں کو منشیات سپلائی کرنے والی خاتون گرفتار

حیدر آباد میں تعلیمی اداروں کو منشیات سپلائی کرنے والی خاتون  گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمہ امبرین عرف گڈی چانڈیو کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس اور23 گرام سے زائد ہیروئن بھی برآمد ہوئی۔

دوسری جانب ایس ایس پی حیدر آباد کا کہنا تھا کہ خاتون ملزمہ کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

علاوہ ازیں ایس ایس پی حیدرآباد نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔