علاقائی
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا۔
وفاقی آئینی عدالت اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں حلقہ بندیاں مکمل کی گئیں، الیکشن کمشنر کی جانب سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئیں۔
زرغون، چلتن، سریاب اور تکتو ٹاؤنز کی یونین کونسلز اور وارڈز کی فہرستیں شائع کر دی گئیں، ضلع میں مجموعی طور پر 222 شہری یونین کونسلز اور 750 وارڈز قائم کئے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تکتو ٹاؤن میں 59 یونین کونسلز اور 204 وارڈز شامل ہیں، زرغون ٹاؤن میں 60 یونین کونسلز اور 199 وارڈز مقرر کیے گئے۔
حکام نے بتایا کہ چلتن ٹاؤن میں 54 یونین کونسلز اور 180 وارڈز شامل کیے گئے، سریاب ٹاؤن میں 49 یونین کونسلز اور 167 وارڈز قائم کیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیاں قانونی تقاضوں اور شفاف طریقہ کار کے مطابق مکمل کی گئیں، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئینی اور منصفانہ انداز میں یقینی بنایا جائے گا۔