کندھ کوٹ: دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد قتل

کندھ کوٹ: دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد قتل

پولیس حکام کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقے گبلو میں مخالفین نے دیرینہ رنجش پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، نعشوں کو سول کورٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد فریقین میں کشیدگی اور مزید خونریری بڑھنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب علی پورکے علاقے کندر والا میں بھائیوں کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کراتے ہوئے سر پر بیساکھی لگنے سے باپ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک بھائی دوسرے معذور بھائی کو بیساکھی مارنے لگا تو باپ درمیان میں آ گیا، بیساکھی لگنے سے منظور حسین موقع پر دم توڑ گیا، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔