ایس ایس جی سی کا عیدالاضحیٰ پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری

ایس ایس جی سی کا  عیدالاضحیٰ پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری

ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق گھریلو اور تجارتی صارفین کے لئے عید الاضحی کے تین دن گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ منگل 26 مئی کو گیس کی سپلائی رات 12 بجےتک دستیاب رہے گی،  عید کے پہلے دن سے تیسرے دن تک گیس کی سپلائی صبح 7:30 بجے سے شروع ہو گی۔

اِسی طرح عید کے پہلے، دوسرے دن صبح 7:30 بجے سے گیس سپلائی رات12:00بجے تک جاری رہے گی، جمعہ کو صبح 7:30 بجے شروع ہونے والی گیس کی سپلائی رات 10:00 بجے تک دستیاب ہو گی۔

ایس ایس جی سی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے پہلے اور دوسرے دن رات 12 بجے سے صبح 7:30 بجے تک  جب کہ عید کے تیسرے دن رات 10 بجے سے صبح 7:30 بجے تک گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔

خیال رہے ہفتہ 30 مئی سے گیس سپلائی کا پرانا لوڈ مینجمنٹ شیڈول بحال ہوجائے گا۔