پنجاب سے تعلق رکھنے والا سیاح شکناری میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

پنجاب سے تعلق رکھنے والا سیاح شکناری میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

 عینی شاہدین کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقام شنکیاری میں پنجاب سے تعلق رکھنے والا سیاح نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب ریسکیو غوطہ خوروں اور مقامی رضاکاروں نے مشترکہ آپریشن کرکے نوجوان کی لاش نکال لی جس کی بعد ازاں شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مرنے والے کی لاش فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔