لاہور میں عید پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 189 افراد گرفتار

لاہور میں عید پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 189 افراد گرفتار

غیر قانونی کھالیں اکٹھی کرنے پر 80 افراد کو گرفتار کر کے 70 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ون وہیلنگ کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کر کے 7 مقدمات درج کیے گئے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق پتنگ بازی کرنے والے 12 افراد کو گرفتار کر کے 12 مقدمات درج کیے گئے۔

ہوائی فائرنگ میں ملوث 6 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ سری پائے بھوننے والے 76 افراد کو گرفتار کر کے 55 مقدمات درج کیے گئے۔