علاقائی
خلاصہ
- خانیوال: ( دنیا نیوز) پنجاب کے شہر خانیوال میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کبیر والا روڈ آدھی والا کے قریب پیش آیا جہاں پیچھے سے آنے والی کارنے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق کی شناخت 50 سالہ اکمل ولد منظور سکنہ پیرووال کے نام سے ہوئی جو اپنے گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ کار سوار موقع سے فرار ہوگیا اور پولیس بھی واقعہ کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جسے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے جاں افراد کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔