علاقائی
خلاصہ
- ہارون آباد: (دنیا نیوز) ہارون آباد میں دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم ہوگیا۔
حادثہ فقیر والی روڈ پر پیش آیا، ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش کو ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔