جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالی 2 خواتین آف لوڈ، 2 ایجنٹ گرفتار

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالی 2 خواتین آف لوڈ، 2 ایجنٹ گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کی، خواتین مسافر فلائٹ نمبر FZ326 کے ذریعے وزٹ ویزے پر سوازی لینڈ جا رہی تھیں۔

مسافروں کی شناخت انعم فاطمہ اور سحر کے نام سے ہوئی، مسافروں کا تعلق لاہور سے ہے، مسافروں کی سہولت کاری میں ملوث سہیل اور محمد وسیم نامی ایجنٹوں کو بھی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ایجنٹ محمد وسیم نے مسافروں کی غیر قانونی امیگریشن کے لئے 70 ہزار روپے بطور رشوت دینے کی کوشش کی۔