کراچی: گھر میں ڈانٹ ڈپٹ پر 24 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

کراچی: گھر میں ڈانٹ ڈپٹ پر 24 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

ابتدائی طور پر ریسکیو ذرائع نے بتایا تھا کہ پی آئی بی کالونی میں نور آٹا چکی کے قریب گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، متوفی کی شناخت 24 سالہ اویس کے نام سے ہوئی۔

بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے، متوفی قریبی پرچون کی دکان پر ملازمت کرتا تھا، گھر والوں کے بیان کے مطابق متوفی کی گھر میں ڈانٹ ڈپٹ ہوئی تھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ کسی بات کا دل پر اثر لینے کے بعد متوفی چھت پر گیا اور خودکشی کرلی، واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔