سندھ میں گیسٹرو کے مریضوں میں ہوشربا اضافہ

سندھ میں گیسٹرو کے مریضوں میں  ہوشربا اضافہ

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی کے 2 بڑے سرکاری ہسپتالوں سے وابستہ سینئر ڈاکٹروں کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ  مریضوں کی طبی ہسٹری سے ظاہر ہوا کہ متاثرہ افراد نے یا تو خراب گوشت استعمال کیا یا ضرورت سے زیادہ گوشت کھایا۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عمران سرور شیخ کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہر سال گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔

ڈاکٹر عمران سرور شیخ نے مزید کہا کہ عید قربان کے بعد گوشت وافر مقدار میں دستیاب ہوتا ہے اور اکثر لوگ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے۔