علاقائی
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) منڈی مدرسہ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں 8 سالہ بچی ڈالے سے گر کر جان کی بازی ہار گئی۔
پولیس کے مطابق فیملی ہائی ایس ڈالے پر سوار تھی جہاں سے بچی سڑک پر گر گئی، والدین گھر پہنچ گئے اور بچی کو لا پتہ پایا، بعد میں راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا، جاں بحق 8 سالہ بچی کی دعا فاطمہ کے نام سے شناخت ہوئی، بچی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔