علاقائی
خلاصہ
- ملتان :(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے ملتان میں پانچ سالہ بچہ ٹیوب ویل میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ پیراں غائب روڈ پر پیش آیا ، حادثے کے وقت ٹیوب ویل بند تھا جس میں پانی موجود تھا۔
پانچ سالہ بچہ نہانے کے لیے حوض میں اترا اور ڈوب گیا اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں پہنچیں سی پی آر کیا لیکن بچہ جانبر نہ ہو سکا۔
بعد ازاں بچے کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی جو شدت سے غم سے نڈھال ہیں۔