ہارون آباد میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ہارون آباد میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

حادثہ 270 ایچ آر کے قریب پیش آیا، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام نے ریسکیو ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر اس کی شناخت ذاکر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے ذاکر نامی شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔