علاقائی
خلاصہ
- روجھان: (دنیا نیوز)انڈس ہائی وے سریا روڈ پر مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ان کا 6 سالہ بیٹا شامل ہیں۔
حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید کارروائی جاری ہے۔