علاقائی
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) سڑک پر درختوں کی کٹائی کے دوران موٹر سائیکل سوار گر کر جاں بحق ہوگیا۔
تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر کے ٹوچن کی تار میں الجھ کر گر گیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی محمد شوکت کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک پر درخت کاٹنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے تلاش شروع کردی، افسوسناک واقعہ بنگلہ یتیم والا کے قریب پیش آیا۔