علاقائی
خلاصہ
- لودھراں: (دنیا نیوز) جلالپور موڑ پر افسوسناک سانحہ پیش آیا ہے جہاں گٹر کی صفائی کے دوران 2 سیور مین جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث جاں بحق ہونے والے 2 سیور مین واسا کے ملازم تھے جن کی شناخت وسیم اور اکرام کے نام ہوئی ہے، دونوں دورانِ ڈیوٹی جان کی بازی ہار گئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق اہلکار حفاظتی کٹ کے بغیر گٹر میں اترے تھے، ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئی انکوائری کا حکم دے دیا، اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا بھی اعلان کیا ہے۔