علاقائی
خلاصہ
- مریدکے: (دنیا نیوز) مانانوالہ میں بارش سے خستہ حال مکان کی چھت گر گئی جس کے باعث 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت کے ملبے تلے دب کر 3 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دو بچیوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں 5سالہ شہربانو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔