صادق آباد سٹیشن پر ہزارہ ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی

صادق آباد سٹیشن پر ہزارہ ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی

 اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور مسافروں کو بوگی سے بحفاظت نکالا، ٹرین روہڑی سے لاہور جارہی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ آگ ہزارہ ایکسپریس کی آخری بوگی میں لگی جب متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔

ٹرین کو اپنی منزل کی طرف روانہ کردیا گیا، دوسری جانب حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔