علاقائی
خلاصہ
- ساہیوال:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر ساہیوال میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلے حادثے میں نیشنل ہائی وے ہڑپہ ٹال پلازہ کے قریب ٹرالر نے کار کو ٹکر ماردی جس میں
کار سوار خاتون مدیحہ جاں بحق جبکہ دو کمسن بچے آفاق، حاذق اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
دوسری حادثے میں فیصل آباد روڈ پر راوی پل کے قریب دو ٹرکوں کے تصادم میں ایک ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ ایک شخص زخمی ہوا۔
دوسری جانب ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اُن کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔