علاقائی
خلاصہ
- نارووال:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر نارووال میں پرانی چھت مرمت کے دوران اچانک گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبنے والوں میں میاں بیوی، بیٹی اور نواسہ شامل ہیں، حادثے میں 8 سالہ احتشام موقع پر دم توڑ گیا ۔
دوسری جانب زخمیوں میں 38 سالہ شازیہ، 16 سالہ اسماء اور 50 سالہ قیصر شامل ہیں، زخمیوں کو ملبے سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُنھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب واقعہ کے پولیس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس نے چھت گرنے کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے کارروائی شروع کردی۔