سرگودھا میں ٹریفک حادثہ، ریٹائرڈ ایس پی اہلیہ سمیت جاں بحق، 4 افراد زخمی

سرگودھا میں ٹریفک حادثہ، ریٹائرڈ ایس پی اہلیہ سمیت جاں بحق، 4 افراد زخمی

افسوسناک حادثہ سرگودھا میں 36 شمالی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ویگو ڈالہ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی امتیاز علی شاہ اور ان کی اہلیہ عرفانہ امتیاز موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق ریٹائرڈ ایس پی امتیاز علی شاہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد سے حیدر آباد ٹاؤن میں اپنے عزیز کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔