خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں نویں محرم الحرام کے موقع پر مختلف امام بارگاہوں سے مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، جن کیلئے سکیورٹی اور انتظامی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
نویں محرم الحرام کا پہلا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ بی بی صاحبہ تحصیل سے سہ پہر 4 بجے جبکہ دوسرا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ قمر بنی ہاشم سٹی ریلوے سٹیشن سے سہ پہر 4 بجے برآمد ہوگا۔
تیسرا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ سائیں زرین امامیہ کالونی گلبہار سے سہ پہر 4 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگا۔
چوتھا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ پتھر والا محلہ ہودہ گنج سے رات 9 بجے جبکہ پانچواں مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسین آباد جہانگیر پورہ سے رات 9 بجے برآمد ہوگا۔
چھٹا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ سید عالم شاہ جعفری کوچی بازار سے اور ساتواں جلوس امام بارگاہ آغا سید نجف علی شاہ کوچی بازار سے رات 9 بج کر 30 منٹ پر برآمد ہوگا۔
آٹھواں محرم الحرام کا نواں مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ آغا بہادر علی محلہ جٹاں یکہ توت، 9 واں جلوس امام بارگاہ حاجی ملک رحمن محلہ مروی ہا، دسواں جلوس امام بارگاہ اخوند آباد نو بجوڑی چرچ روڈ سے برآمد ہوگا۔
گیارہواں جلوس امام بارگاہ علمدار کربلا کوچہ رسالدار قصہ خوانی اور بارہواں مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ محلہ حسینیہ سٹریٹ ہشت نگری سے رات 10 بجے برآمد ہوگا۔
اسی طرح جلوس علم امام بارگاہ جعفریہ سٹریٹ ہشت نگری، امام بارگاہ آل سادات محلہ باقر شاہ، امام بارگاہ حسینیہ ہال پشاور صدر، امام بارگاہ آغا سید مصطفیٰ شاہ محلہ خداداد اور امام بارگاہ سید میر حیدر شاہ جہانگیر پورہ سے مختلف اوقات میں برآمد ہوں گے۔
انتظامیہ کے مطابق جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ شہریوں سے تعاون اور متبادل راستے استعمال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔