دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 13سالہ بچہ ڈوب گیا، تلاش جاری

دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 13سالہ بچہ ڈوب گیا، تلاش جاری

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ قریشی پل کے قریب پیش آیا جہاں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 13 سالہ بچہ گہرے پانی میں جانے سے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈوپنے والے بچے کا نام تنزیب عمرانی بتایا جا رہا ہے جو گرمی کے باعث دریا میں نہا رہا تھا۔

دوسری جانب اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے بچے کی تلاش شروع کردی تاہم ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی۔