مانگا رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

مانگا رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

 ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر سائیکل سوار مانگا رائیونڈ روڈ پر جا رہے تھے کہ مخالف سمت میں آنے والے ٹرک سے ٹکر مار دی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا تھا  کہ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار مزید دو افراد 21 سالہ علی اور 29 سالہ ندیم بھی شدید زخمی ہو گئے۔

علاوہ ازیں پولیس نے جاں بحق صدیق کی  نعش کو مردہ خانے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے، اس کے علاوہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات  کی جا رہی ہیں۔