خیبرپختونخوا میں 30 جون کے بعد نجی سکول کھولنے پر پابندی برقرار

خیبرپختونخوا میں 30 جون کے بعد نجی سکول کھولنے پر پابندی برقرار

مراسلے کے مطابق سمر کیمپ، اضافی کلاسز، کوچنگ، امتحانات اور طلبہ کی حاضری سے متعلق تمام سرگرمیاں فوری طور پر بند کی جائیں۔

اتھارٹی نے واضح کیا کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث طلبہ کی صحت اور سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے نجی سکولوں کے خلاف شوکاز نوٹس، جرمانہ، رجسٹریشن کی معطلی سمیت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے مزید ہدایت کی ہے کہ نجی تعلیمی ادارے صرف سرکاری تعلیمی کیلنڈر کے مطابق ہی دوبارہ کھولے جا سکیں گے۔