دریائے سندھ میں دو نوجوان لڑکیاں ڈوب گئیں، لاشوں کی تلاش جاری

دریائے سندھ میں دو نوجوان لڑکیاں ڈوب گئیں، لاشوں کی تلاش جاری

ریسکیو ذرائع کے مطابق کچہ گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی چشمہ بیراج پر پکنک منانے آئی تھی، جہاں نہاتے ہوئے دو لڑکیاں گہرے پانی میں چلی گئیں اور ڈوب گئیں۔

ڈوبنے والی لڑکیوں کی شناخت 16 سالہ حوا اور 18 سالہ شمائلہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے دونوں لڑکیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جس میں 12 تربیت یافتہ تیراک اور غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب سرچ آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کر رہے ہیں، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دونوں لڑکیوں کا سراغ نہیں مل جاتا۔