علاقائی
خلاصہ
- تلہ گنگ: (دنیا نیوز) تلہ گنگ میں نالہ انکڑ ٹمن میں نہاتے ہوئے تین کمسن سگے بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 7، 8 اور 9 سال تھیں اور ان کا تعلق الیاس نامی شخص کے خاندان سے تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں بچے نالہ انکڑ میں نہانے کے لیے اترے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور کارروائی کرتے ہوئے تینوں بچوں کی لاشیں پانی سے نکال لیں، واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔