علاقائی
خلاصہ
- راولپنڈی :(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بند ایک قیدی ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قیدی توصیف کے خلاف تھانہ مندرہ میں منشیات کا مقدمہ درج تھا اور وہ اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید تھا۔
طبیعت بگڑنے پر اسے جیل سے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران جانبر نہ ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب مزید قانونی کارروائی متعلقہ پولیس کی جانب سے جاری ہے۔