پاکستان
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں نالے میں ڈوبنے والے بچے کی لاش تیسرے روز برآمد کر لی گئی۔
لاپتہ بچے کی لاش گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی سے ملی، ریسکیو ٹیموں نے لاش پولیس کے حوالے کردی، قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
حبیب کالونی میں سات سالہ بچے کے نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، فوٹیج میں نالے کے کنارے متعدد بچوں کو کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کھیل کے دوران بچے نے 7 سالہ وصال کو دھکا دیا اور وہ نالے میں جا گرا، بارش کے باعث نالے میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے بچہ ڈوب گیا۔