عارف والا: ڈھائی ماہ قبل اغوا ہونے والی خاتون کی لاش برآمد

عارف والا: ڈھائی ماہ قبل اغوا ہونے والی خاتون کی لاش برآمد

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ علشبہ کو سابق شوہر نے قتل کرکے لاش کھیتوں میں دبا دی تھی، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش سابقہ بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر تھانہ صدر نے کارروائی کرتے ہوئے کھیتوں سے لاش برآمد کرلی، جسے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے بعد مزید تحقیقات جاری ہیں۔