علاقائی
خلاصہ
- ننکانہ صاحب:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں 4 سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واربرٹن روڈ، وسایا دا کھو گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور سرچ آپریشن شروع کیا، کارروائی کے دوران بچی کی لاش نہر سے نکال لی گئی۔
دوسری جانب ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت ابیہہ فاطمہ دختر شہباز کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کے بعد اہلخانہ شدتِ غم سے نڈھال ہیں۔