علاقائی
خلاصہ
- عمرکوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ سامارو کے ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھ کر نوجوان کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں تھانے کے دفتر کی دیوار پر تعینات افسران کے ناموں کی تختیاں بھی واضح دیکھی جا سکتی ہیں۔
نوجوان نے ایس ایچ او آفس اور مبینہ طور پر سرکاری پولیس موبائل میں بیٹھ کر بنائی گئی ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔
.jpg)
ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان رب نواز خاصخیلی، موجودہ ایس ایچ او سامارو شاہ نواز خاصخیلی کا بیٹا بتایا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی عمرکوٹ کے ترجمان کے مطابق وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سامارو کو انکوائری کی ہدایت کر دی گئی ہے۔