بہاولپور کے شیر باغ چڑیا گھر میں مورنی نامی شیرنی پر اسرار طور پر ہلاک

بہاولپور کے شیر باغ چڑیا گھر میں مورنی نامی شیرنی پر اسرار طور پر ہلاک

 چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق شیرنی صحت مند تھی مگر اچانک بے ہوش ہوئی اور ہلاک ہوگئی ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مورنی نامی شیرنی کی اچانک ہلاکت ممکنہ طور پر ہیٹ سٹروک کے باعث حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔

چڑیا گھر ذرائع کا کہنا تھا صبح گیارہ بجے تک شیرنی بالکل صحت مند تھی جس کے بعد اچانک گری اور ہلاک ہوگئی جب کہ چڑیا گھر میں تعینات ویٹرنری ڈاکٹر کے معائنہ کرنے پر شیرنی کو ہلاک قرار دیدیا گیا ۔

پوسٹ مارٹم کے بعد شیرنی کو چڑیا گھر کے احاطے میں ہی دفن کیا گیا، ماہرین نے شیرنی کی اچانک ہلاکت پر چڑیا گھر میں شیروں کے پنجروں میں نامناسب اقدامات کا امکان ظاہر کیا ہے، مورنی شیرنی کی ہلاکت کے بعد چڑیا گھر میں شیروں کی مجموعی تعداد اٹھارہ رہ گئی۔