فیصل آباد جڑانوالہ روڈ پر فیکٹری کی چھت گرنے سے 18 سالہ مزدور جاں بحق

فیصل آباد جڑانوالہ روڈ پر فیکٹری کی چھت گرنے سے 18 سالہ مزدور جاں بحق

فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں کمرے کی چھت اچانک گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 18 سالہ مزدور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ  جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت ولید کے نام سے ہوئی ہے،حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے ملبہ ہٹا کر نوجوان کی لاش نکالی۔

دوسری جانب ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق مزدور کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔