گوجرانوالہ میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بچہ جاں بحق

گوجرانوالہ میں  ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے  بچہ جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے عزیز کراس چوک کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد کو کچل دیا۔

دوسری جانب حادثے کے نتیجے میں 7 سالہ حسن علی موقع پر ہی  دم توڑ گیا جب کہ اس کے والدین شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جب کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔