علاقائی
خلاصہ
- کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں آج رات 9 بجے سے تاحکمِ ثانی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق کرفیو کے دوران شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور یہ پابندی اگلے احکامات تک نافذ العمل رہے گی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عمل کریں، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔
بابر یوسفزئی نے خبردار کیا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور محکمہ داخلہ بلوچستان نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔