کاہنہ: زہریلا کھانا کھانے سے 12 افراد کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

کاہنہ: زہریلا کھانا کھانے سے 12 افراد کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

ریسکیو ذرائع کے مطابق فوڈ پائزننگ کے باعث متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مجموعی طور پر 12 افراد کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔

تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ چاول پکاتے ہوئے چھپکلی کھانے میں گرنے کا شبہ ہے۔