علاقائی
خلاصہ
- وہاڑی: (دنیا نیوز) سیوریج کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین گٹر میں گر کر جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ پرانے لاری اڈے کے قریب پیش آیا جہاں واسا کی ٹیم مین سیوریج لائن کی صفائی کر رہی تھی۔
جاں بحق ملازمین کا تعلق ضلع خانیوال سے بتایا گیا ہے، ریسکیو 1122 نے ملازمین کی لاشیں نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیں۔