علاقائی
خلاصہ
- سکھر: (دنیا نیوز) سکھر و گرد و نواح میں اچانک تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی سیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارشوں کے اس سپیل کے بعد دیگر سپیل کی آمد بھی متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے اربن فلڈنگ کی وارنگ بھی جاری کی گئی ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی، میئر سکھر نے کہا کہ بارش رکتے ہی سکھر شہر کے متعدد علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے تیار ہیں۔