پاکستان
خلاصہ
- ہنگو: (دنیا نیوز) خبیر پختونخوا کے علاقے ہنگو میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر دو بھائی جاں بحق جب کہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو کے علاقے درسمند میں مسلسل بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
دوسری جانب ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ چھت گرنے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں بچے سگے بھائی تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔