کراچی: تیز رفتار ڈالے تلے کچلے جانے سے باپ جاں بحق، 4 سالہ بیٹا شدید زخمی

کراچی: تیز رفتار ڈالے تلے کچلے جانے سے باپ جاں بحق، 4 سالہ بیٹا شدید زخمی

تیز رفتار ڈالے کی زد میں فٹ پاتھ پر بیٹھے باپ بیٹا آگئے، حادثے میں باپ جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو امدادی ٹیموں کی مدد سے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق باپ کی شناخت 40 خادم اور زخمی بچے کی 4 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والا شخص اپنے دو بیٹوں کے ساتھ سگنل پر پھول فروخت کرتا تھا، ایک بچہ معجزاتی طور پر محفوظ رہا، جاں بحق شخص کورنگی کا رہائش ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جس کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔