کراچی میں ٹریفک حادثات میں اضافہ، رواں سال 167 جاں بحق اور6367 افراد زخمی ہوئے

کراچی میں ٹریفک حادثات میں اضافہ، رواں سال 167 جاں بحق اور6367 افراد زخمی ہوئے

 ریسکیو حکام کے مطابق سال 2026 کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 6 ہزار 367 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

 حکام کا کہنا تھا کہ ہیوی وہیکلز سے پیش آنے والے حادثات میں اب تک 167 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ہیوی گاڑیوں میں ٹریلرز سب سے زیادہ مہلک ثابت ہوئے جن سے 75 جان لیوا حادثات رپورٹ ہوئے، جبکہ واٹر ٹینکرز سے 44 حادثات پیش آئے۔

ریسکیو حکام کا شہریوں سے ٹریفک قوانین کی پابندی اور ہیوی وہیکل ڈرائیورز سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔