علاقائی
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقہ چک نمبر 5 فورڈواہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
بچہ اپنی والدہ کے ہمراہ جا رہا تھا، کار نے ٹکر مار دی، جاں بحق بچے کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بچے کی محمد حسین کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔
اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کار کو تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا، ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔