پاکستان
خلاصہ
- فیصل آباد: (دنیا نیوز) ڈجکوٹ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے ہوئے بچوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 6 سالہ نادیہ اور 5 سالہ یاسین موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔