علاقائی
خلاصہ
- ملتان: (دنیا نیوز) ناگ شاہ چوک، مظفرگڑھ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد سڑک کنارے موجود تھے کہ پیچھے سے آنے والے ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی، حادثے سے 45 سالہ شہریار موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 20 سالہ حسیب شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو مزید علاج کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس اور جاں بحق شخص کے لواحقین بھی موقع پر پہنچ گئے۔